جے یو آئی(ف) کو پے در پے مشکلات کا سامنا، نیب راولپنڈی کی کارروائیاں تیز ہوگئیں۔۔۔ اندرونی کہانی اب بےنقاب ہوگئی

نیب راولپنڈی آفس فائل فوٹو نیب راولپنڈی آفس

رہبر کمیٹی کے سربراہ اور جے یوآئی کے رہنما اکر م درانی بیان ریکارڈ کرانے نیب راولپنڈی آفس میں پہنچ گئے، اکرم درانی پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

رہنما جے یو آئی ایف اور متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئے، جہاں وہ دو مختلف کیسز میں اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں اور اکرم درانی کی نیب راولپنڈی آفس پہنچنے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

یاد رہے اسلام آباد کے پشاور موڑ گراؤنڈ میں متحدہ اپوزیشن کا آزادی مارچ نو روز سے جاری ہے، حکومت مذاکرات کے ذریعے آزادی مارچ ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اکرم درانی اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں جو حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے متعدد دور کر چکے ہیں جس کے اب تک کوئی مثبت نتائج برآمد نہ ہوسکے۔

install suchtv android app on google app store