ترک صدر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ورہ پاکستان کے لیے کیا قدم اُٹھا لیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

ترک صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر پاکستان آنے کیلئے بے تاب، حتمی تاریخ طے کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لیا۔


رجب طیب اردگان کا 17 نومبر کو پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ، گزشتہ ماہ میں شیڈول دورہ شام کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کے حکام نے اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ ملتوی ہونے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا 17 نومبر کو پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کا دورہ پاکستان ایک روزہ ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک صدر دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم اور صدرِ مملکت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ترک صدر کا دورہ نومبر کی بجائے دسمبر کے پہلے ہفتے یا وسط تک بھی ملتوی ہو سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر دسمبر تک دورہ ملتوی ہونے کی صورت میں ترک صدر کا دورہ پاکستان ایک روز کی بجائے 2 روز کا کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر کا دورہ پاکستان گزشتہ ماہ اکتوبر میں شیڈول تھا جسے شام کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب شام کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد جلد ترک صدر طیب اردگان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

install suchtv android app on google app store