ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کو کیا بڑی خوشخبری دے دی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ترک صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کو بڑی خوشخبری دے دی۔

ترکی سے تعلق رکھنے والی کارکے کمپنی کے ساتھ حکومت پاکستان کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر مختصر پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدر رجب طیب اردگان کی مدد کے ساتھ دوستانہ انداز میں کار کا مسئلہ سلجھا لیا ہے۔ اس تصفیے کے باعث پاکستان کی اس 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے جرمانے سے خلاصی ہوئی ہے جو انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (آئی سی ایس آئی ڈی) نے عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی دور میں کارکے کمپنی نے پاکستان کو بجلی پیدا کرنے والے بحری جہاز فراہم کیے تھے ، اس منصوبے کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رکوادیا تھا جس کے خلاف کمپنی نے آئی سی ایس آئی ڈی سے رجوع کیا تھا جہاں سے پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store