ڈاکٹر ملیحہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر سے الوداعی ملاقات میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہ بھولیں، کشمیریوں کیلئے اہم خبر آگئی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یو این جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے الوداعی ملاقات کی فائل فوٹو ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یو این جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے الوداعی ملاقات کی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پُر امن حل خطے و دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

مدت ملازمت ختم ہونے پر ملیحہ لودھی نیو یارک سے لندن روانگی سے قبل یو این جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے الوداعی ملاقات کی۔

صدر جنرل اسمبلی تجانی محمد باندے نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو کامیابی سے ذمہ داریاں سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پُر امن حل خطے و دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کو چارٹر میں درج رہنما اصولوں پر کام کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے تصفیہ طلب مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے، تصفیہ طلب مسائل کا حل نکالنے پر ہی لوگ اقوام متحدہ پر بھروسہ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store