پاکستان نے نئی پوسٹوں کے معاملے کے حل کے لیے افغانستان کو کونسی اہم تجویز دیا؟ جانیے اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان کی افغانستان کو نئی پوسٹوں پر جرگہ بلانے کی تجویز فائل فوٹو پاکستان کی افغانستان کو نئی پوسٹوں پر جرگہ بلانے کی تجویز

پاکستان نے افغانستان کو جرگہ بلا کر نئی پوسٹوں کے معاملے کے حل کی تجویز دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے افغان وزارت خارجہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز نے 27 اور28 اکتوبر کو پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے 6 پاکستانی جوان زخمی ہوئے جب کہ پاکستان نے افغان فورسز کی جارحانہ کارروائی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک فوج نے بارڈر فلیگ میٹنگ اور علاقے کے مشترکہ سروے کی تجویز دی ہے، جرگہ بلا کر نئی پوسٹوں کے معاملے کے حل کی تجویز بھی دی گئی جب کہ افغان فریق نے تجاویز سفارتی چینل سے بھیجنے کی درخواست کی لیکن افغانستان کی جانب سے تجویز پر ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، افسوس افغانستان نے میڈیا پر بیان سے مسئلے کو اٹھانے کا انتخاب کیا۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ افغان وزارت خارجہ پاکستان کی تجاویز کا جواب دے گی۔

install suchtv android app on google app store