کیا واقعی عمران خان نے تمام اختلافات بھلا دئیے؟ نواز شریف کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کی خرابی پر وزیراعظم عمران خان نے تمام اختلافات بھلا دئیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کی خرابی پر وزیراعظم عمران خان نے تمام اختلافات بھلا دئیے اور ان کے بہتر علاج معالجے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات کر رکھی ہیں اور اپنے وزراءکو بھی اس معاملے سے متعلق غیر ضروری بیان دینے سے روک دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل کو سروسز ہسپتال بھجوا دیاہے ۔اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن میں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہوں ۔عمران خان نے نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو بھی ہدایات کر رکھی ہیں ۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اکیوٹ آئی ٹی پی نام کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے ،اب ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 22ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسٹیرائیڈز دینے کی وجہ سے نوازشریف کی شوگر اور بلڈ پریشر زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store