ربیع الاول کے مہینے سے پہلے ہی چاند دیکھنے کی پیشگوئیاں آنا شروع

ربیع الاول کا چاند فائل فوٹو ربیع الاول کا چاند

محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 29 اکتوبر کی شام کو 1441ھ کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

آب و ہوا کے ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم 29 اکتوبر کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کو 10نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول پر قومی عمارتوں پر چراغاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ربیع الاول 1441ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 اکتوبر کی شام طلب کر لیا گیا ۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق میٹ کمپلیکس کراچی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ وقت پر صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے شرعی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔


دوسری جانب علم الاعداد اور فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار صفر کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ 27صفر کی شام نئے چاند کی پیدائش ہوجائے گی اور 29صفر کو اس کی طبعی عمر پوری ہوگی اس لئے نئے چاند کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایاکہ چونکہ 29 صفر بمطابق 29 اکتوبر کو چاند نظر آنے کا یقینی امکان ہے اس لئے یکم ربیع الاول 1441ھ بدھ 30اکتوبر کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store