میجر جنرل آصف غفور نے کس حوالے سے بھارت کو ایک نیا چیلنج دے دیا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی

 میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی سفارتکاروں، ہائی کمیشنر اور میڈیا کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج سفارتکاروں اور میڈیا نے آزادکشمیر کا دورہ کیا اوربھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

اس دوران انہوں نے پورے پاکستان کی جانب سے بھارت کو چیلنج کیا کہ وہ بھی مقبوضہ کشمیر اور ایل اوسی پرسفارتکاروں اور میڈیا کو لےکر جائے تاکہ بھارت دیکھ لے کہ مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستاہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا دعویٰ ثابت کرنےکے لیے اپنی مرضی کے سفارتکار اور میڈیا پاکستان سے لے، پاکستان ان سفارتکاروں اور میڈیا کو جہاں چاہیں گے لے جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ سفارتکاروں اورمیڈیا نے آج بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی حقیقت دیکھ لی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد 79 دن سے محصور ہیں، عالمی برادری سے درخواست ہے مقبوضہ کشمیر جائیں اورحقائق سامنے لائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی جھوٹے دعوؤں کا پول کھولنے کے لیے غیر ملکی سفارت کار وں کو آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کر ایا جا رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور بھی ایل او سی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں کے ہمراہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store