مودی سرکار کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب۔۔۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے تفصیلی طور پر جھوٹ کا پول کھولا

  • اپ ڈیٹ:
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، سفارت کاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرملکی سفارتکاروںنے ایل او سی کے جوراسیکٹر کا دورہ مکمل کر لیا ہے،پوری دنیاکے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے، سفارت کاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا۔

غیرملکی سفارتکاروں نے جورابازار کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود دکانداروں سے ملاقات کی ہے، غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے،انہوں نے جورا بازار میں موجود لوگوں سے معلومات بھی لی ہے۔

مزید پڑھئے: بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی اور غیرملکی سفارتکار،میڈیا گروپ سچ سامنے لائیں گے: ترجمان پاک فوج

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا اور غیرملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔

 

 

install suchtv android app on google app store