بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی اور غیرملکی سفارتکار،میڈیا گروپ سچ سامنے لائیں گے: ترجمان پاک فوج

  • اپ ڈیٹ:
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور غیرملکی سفارتکار، میڈیا گروپ فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور غیرملکی سفارتکار، میڈیا گروپ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا اور غیرملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ہی آرمی چیف کے جھوٹے ہونے پر مہر لگادی ہے۔ ترجمؤان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی سفارتکاروں کے ساتھ پاکستان میں ایل او سی کا دورہ کر سکیں، بہر حال غیر ملکی سفارتکاروں کا گروپ اور میڈیا کے نمائندے ایل او سی کا دورہ کرنے کیلئے نکل چکے ہیں جو کہ حقیقت دیکھیں گے اور سچ کو سامنے لائیں گے۔

گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 3 دہشت گردوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا ،جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی آرمی چیف سچے ہیں تو دعوے ثابت کریں اور چیلنج کیا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان کو ایل او سی کا دورہ کرائے۔ 

install suchtv android app on google app store