وزیرخارجہ نے سنائی پاکستانیوں کو خوشی کی نوید، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی

  • اپ ڈیٹ:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی، ایک سال بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہی کے دہانے پرمعیشت ورثے میں ملی، قرضے ریکارڈ سطح پر بلند تھے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ اورمتواتر بڑھ رہا تھا، ملکی برآمدات سکڑ اور درآمدات بڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بصیرت انگیز قیادت، معاشی ٹیم کےعزم ولگن کے نتائج آ رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب جنوبی ایشیا میں سب سے کم تھا، ایک سال بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی، 3ماہ میں ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد گھٹا۔

 

install suchtv android app on google app store