وزیراعظم عمران خان سے علماء کے وفد کی اہم ملاقات، سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار سے آگاہ کیا

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان سے علماء کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان سے علماء کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی

وزیراعظم عمران خان سے علماء کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے مدرسہ ریفارمز پر علماء کو اعتماد میں لیا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار سے بھی آگاہ کیا اور وزیراعظم نے علماء سے کشمیر ایشو بھی اجاگر کرنے کی درخواست کی۔

وزیراعظم عمران خان سے علماء کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے علماء کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی اور اس موقع پر پرویز خٹک، فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق اور اعجاز چوہدری بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے علمائے کرام کو سعودی عرب، ایران مصالحتی کردار پر بریفنگ دی اور کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، علمائے کرام اتحاد و یگانگت کے پیغام کو عام کریں، وزیر اعظم نے علماء سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دینی مدارس سے متعلق انقلابی ریفارمز کی جا رہی ہیں، دینی مدارس کے طلباء کو حکومتی سرپرستی فراہم کریں گے۔

install suchtv android app on google app store