مولانا فضل الرحمٰن نے بتا دیا کہ حکمرانوں نے ہماری بسوں کو روکا تو ہم کس طرح اسلام آباد پہنچیں گے؟َ عوام حیرانی کا شکار

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت پہلے استعفیٰ دے پھر بات ہوگی، اگر حکمرانوں نے ہماری بسوں کو روکا تو ہم اونٹوں، گھوڑوں، پیدل اور رکشوں میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا چاہے 2ماہ ہی کیوں نہ لگیں، کہاں ریاست مدینہ اور کہاں یہ شکلیں؟ ملک میں بے حیائی اور فحاشی کا بازار گرم ہے، کاروباری طبقہ پریشان، فیکٹریاں بند اور عام آدمی گھر کا راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا۔ بھارت دشمن، چین اور ایران ناراض ، پڑوس میں بھی ہم تنہا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں جمعیت طلبہ اسلام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 27 اکتوبر کو کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی مناتے ہوئے قافلے نکلیں گے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ حکمران ہمارے رضاکاروں کے ڈنڈوں سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ اگرحکمران ہماری بسوں کو روکیں گے توہم اونٹوں، گھوڑوں، پیدل، سائیکلوں اورکشتیوں میں آئیں گے چاہے دو ماہ بھی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت پہلے استعفیٰ دے پھر بات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store