مزار قائد کو گلابی روشنیوں میں نہلا دیا گیا

  • اپ ڈیٹ:

شہر قائد کے وسط میں قائم مزار قائد کا رنگ سفید سے تبدیل کرکے گلابی کردیا گیا، جی ہاں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کیلئے مزار قائد کو گلابی روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔

پنک ربن مہم کے چیف ایگزیکیٹو عمر آفتاب کا کہنا ہے کہ اس سال چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم کو "پنک ٹوبر" کا نام دیا گیا ہے،اب پاکستان میں ہر سال یہ مہم کامیابی سے چلائی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین میں اس سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا جاسکے۔

عمر آفتاب کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 40 ہزار خواتین ہر سال اس مرض کا شکار ہو کر مرجاتی ہیں اور اس کی ایک وجہ اس مرض سے متعلق زیادہ شعور نہ ہونا بھی ہے۔

کینسر کا رسک موجود ہے، تاہم ابتدائی مرحلے میں اس کی تشخیص سے زندہ رہنے کا چانس 90 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

پنک ریبن کے حکام کے مطابق اس مہم کا آغاز سال 2004 میں کیا گیا تھا، جس کے بعد چھاتی کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store