پاکستان اور بھارت تو ٹھہرے روایتی حریف مگر اب بھارت کی کس ملک کے ساتھ جھڑپیں شروع، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  • اپ ڈیٹ:
بنگلا دیش اور بھارت فائل فوٹو بنگلا دیش اور بھارت

پاکستان اور بھارت تو ٹھرے روایتی حریف مگر اب بھارت کی  کس ہمسائے ملک کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں اور کیا نقصانات ہو چکے ہیں۔

بنگلا دیش اور بھارت کے سرحدی علاقے میں بنگلادیشی سرحدی گارڈز کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی اور بھارتی افواج کے درمیان اشتعال انگیزی کا واقعہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکار ایک بھارتی ماہی گیر کو بنگلا دیشی سرحدی گارڈز(بی جی بی) کی حراست سے واپس لینے گئے تھے۔بنگلا دیش کی جانب سے تین بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 2کو رہا کردیا گیا جب کہ ایک کو رہا کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

اس لیے جب بھارتی اہلکار اپنے ماہی گیر کی واپسی کیلئے بنگلا دیشی سرحدی حکام سے ملنے گئے تو اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بھارتی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد بی ایس ایف چیف اور بنگلہ دیشی ہم منصب کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں واقعے کی تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کو غیر معمولی سمجھا جارہا ہے کیونکہ بنگلا دیشی اور بھارتی فورسز میں گذشتہ 20 سالوں میں اشتعال انگیزی کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے

install suchtv android app on google app store