اس وقت مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے, کس لیگی رہنما نے عمران خان کو مشورہ دے دیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

اس وقت مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، یہ عوام کامسئلہ ہے اور عوام کامسئلہ استعفیٰ ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے بڑی بات کر دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مہنگائی اور کشمیر پر تحفظات ہیں جن کاحل کئے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، وزراءکا مسئلہ یہ ہے کہ ان میں عمران خان بولتے ہیں ، اگر ن لیگ کے دورمیں نواز شریف ذمہ دار تھے تو آج عمران خان ذمہ دار ہیں ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ نے جو گفتگو فرمائی ہے ، اس کے بعد رونا آرہاہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ ہے کہ وہ خطے میںکردار ادا کررہی ہے ، گھر تو سنبھالا نہیں جارہا لیکن خطے میں ثالثی کرنے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح اس وقت پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ، اس طرح پنجاب بھی محفوظ ہاتھوں میں ہے ، اس وقت پنجاب میں کرپشن انتہا پر پہنچ گئی ہے کہیں وہ وقت نہ آجائے کہ لوگ صوبو ں سے ہٹ کر ڈویژن کی سطح پر تقسیم کی بات کرنا شروع کردیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تباہی مچا دی ہے ، پہلے پنجاب کے ہسپتالوں میں دوائی مفت ملتی تھی ،تعلیم کا نظام درست تھا ۔

install suchtv android app on google app store