جے یو آئی (ف) نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی کی صرف ایک شرط رکھ دی مگر کیسی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  • اپ ڈیٹ:
جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ فائل فوٹو جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ وزرا کی زبانیں دیکھیں۔ ایک طرف دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیں۔

دوسری طرف ہم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہیں، ہم سے مذاکرات کیلئے آجائیں لیکن ایک ہاتھ میں استعفیٰ لیکر آئیں پھر ہم مذاکرات کریں گے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے  کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کوانڈے اور ڈنڈے کے علاوہ کیا دیاہے ؟ عوام کااس وقت مہنگائی سے برا حال ہے۔ عوام سبزی اور گوشت نہیں خرید سکتے۔ جاہل اس ملک کے سردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف وزرا کی زبانیں دیکھیں۔  ایک طرف دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیں۔ دوسری طرف ہم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہیں۔

حافظ حمد اللہ کاکہنا تھا کہ ہم سے مذاکرات کیلئے آجائیں لیکن ایک ہاتھ میں استعفیٰ لیکر آئیں پھر ہم مذاکرات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کواکٹھا نہ کرسکی لیکن چیئر مین سینیٹ کوبچانے کیلئے کمیٹی بن گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کاخاتمہ ہونا ضروری ہے ۔  یہ جعلی حکومت اور جعلی مینڈیٹ ہے ، انتخابات چوری کئے گئے اس لئے اس ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئے ۔

install suchtv android app on google app store