گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی فواد چوہدری کے ملازمتوں سے متعلق بیان پر بول پڑے، پی ٹی آئی کی صفیں ہلنے لگیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل فائل فوٹو گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتیں ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کو بھی وسائل مہیا کرتی ہیں، فواد چوہدری کے نوکریوں سے متعلق بیان کو صحیح انداز میں نہیں سمجھا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کو درست طریقے سے سمجھا نہیں گیا، ان کا مطلب یہ تھا کہ ماضی میں نوکریاں سیاسی بنیادوں پر دی جاتی تھیں، جس سے ادارے تباہ ہو جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم اور شہید ملت لیاقت علی خان کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، بھارت میں اقلیت کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں انہیں گلے لگایا گیا ہے۔

یادرہے کہ وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا تھا کہ عوام حکومت سے نوکریاں نہ مانگے، روزگار دینا حکومت کا نہیں نجی شعبے کا کام ہے، سرکار صرف ماحول پیدا کرتی ہے، 400 محکمے بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store