کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے مگر کس معاملے میں؟ لیگی رہنما محسن رانجھا کے انکشاف نے عوام کو تجسس میں ڈال دیا

  • اپ ڈیٹ:
 زلفی بخاری اور محسن رانجھا فائل فوٹو زلفی بخاری اور محسن رانجھا

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے وزیر صحت سے متعلق حیران کن دعوی کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، زلفی بخاری جو قومی اثاثہ بن گیا ہے ، اس کے حوالے سے نیب خاموش ہے 

محسن رانجھا نے کہا ہے کہ چوروں کی فہرست دیکھی جائے تو چالیس کے چالیس چور عمران خان کی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں ، کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، زلفی بخاری جوقومی اثاثہ بن گیا ہے۔ اس کے حوالے سے نیب خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی صحت اجازت نہیں دیتی لیکن وہ کھانے پینے میں پوری مہارت رکھتے ہیں، علی زیدی کو اٹھا کردیکھ لیں ،یہ لوگ نہیں بچیں گے ۔

محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپشن کی سزا نہیں مل رہی بلکہ ہم کو آئین اور قانون کی بالادستی چاہنے کی سزا مل رہی ہے اور ہم ووٹ کی عزت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایک سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین کی یہ اوقات نہیں رہ گئی کہ وہ ایک سیکرٹری کو بلا سکے ، الیکشن کمیشن میں حکومت نے ڈنڈی مار کر دوممبر لگانے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہاں غیر ملکی فنڈنگ کیس لگا ہوا جس سے ان کا اصل چہرہ سامنے آنے کا خطرہ ہے ۔

install suchtv android app on google app store