مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیس دائر, کمرہ عدالت سے حیران کن خبرآگئی

  • اپ ڈیٹ:
حنیف عباسی اور وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو حنیف عباسی اور وزیر اعظم عمران خان

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیس دائر اور عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

مقامی عدالت نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی ہرجانے کی درخواست خارج کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے فیصلہ سنایا اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا۔ دوران سماعت عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا ہوچکی ہے اس لیے وزیر اعظم کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بلا جواز ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا جس میں موقف اختیارکیا تھا کہ عمران خان نے جلسوں میں تقاریر کے دوران انہیں منشیات کا سمگلر کہا جس سے ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store