حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا، کس نے حیران کن بیان جاری کر دیا؟ جانیے اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
 فواد چودھری فائل فوٹو فواد چودھری

حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا، حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی تھی ، فواد چودھری کے بیان پر کائرہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کا صل چہرہ عوام کے سامنے آگیاہے ، حکومتی نوکریاں نہیں دے سکتی اور نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہی ہے ۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صحیح شکل قوم کے سامنے آگئی ہے ، حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی تھی ۔ ان کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات کرکے نجی سیکٹر کو بٹھا دیا گیا ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ نوکریاں نہیں دے سکتے اور نہ ہی ان کا ارادہ ہے ،عوام سے ان کا روز گار چھینا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیاہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا تھا نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف نہ دیکھا جائے ، حکومت چارسومحکمے ختم کررہی ہے اور ساری دنیا میںحکومتیں چھوٹی ہوتی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store