آزادی مارچ سے پہلے نئی سیاسی صف بندی یا کوئی اور ماجرا؟ شہبازشریف اور چودھری شجاعت کی قربتوں سےعمران خان پریشان

  • اپ ڈیٹ:
مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے کل سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے کل سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے کل سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔


ملاقات میں شہبازشریف، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کریں گے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق لے سربراہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان کی عیادت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سر براہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف بھی ملاقات کرنے جائیں گے، شہبازشریف کی جانب سے چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر کل جا کر عیادت کرنے کا امکا ن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں سینئرسیاسی رہنماؤں میں آزادی مارچ کے حکومت ،سیاست اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی کل چودھری برادران سے ملاقات کی۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چودھری برادران کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی، چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے۔ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

چودھری شجاعت نے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنا ہوگا۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ واضح رہے مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جیانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں آزادی مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

install suchtv android app on google app store