مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کس وجہ سے پنجاب حکومت پر برس پڑے؟ بڑی خبر آگئی

  • اپ ڈیٹ:
حسین نواز فائل فوٹو حسین نواز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حسین نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں عوام سے مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے سے کتنا پیسا بچے گا؟  سچ یہ ہے آپ کا گھناو¿نا مقصداس ملک کے عوام سے آگاہی چھیننا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور آپ کی کرتوتوں کو سمجھ نہ سکیں۔ تاریخ گواہ ہے آمریت نے عوام کو تعلیم سے اسی لئے محروم رکھا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوں۔

خیال رہے کہ پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شہباز شریف دور میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی جو موجودہ حکومت میں کافی حد تک ختم کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کچھ روز پہلے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں مفت وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

install suchtv android app on google app store