شاہی جوڑے کی میزبانی، شہر لاہور نے کرلی خصوصی تیاری۔۔۔ رکشوں کو سجایا نرالے انداز سے

لاہور شہر کے باسیوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیاری کرلی اسکرین گریب لاہور شہر کے باسیوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیاری کرلی

لاہور شہر کے باسیوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیاری کرلی، رکشوں کو خصوصی طور پر سجا دیا گیا، جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔

برطانوی شاہی جوڑے کے استقبال کیلئے شہر لاہور کے باسیوں نے انداز نرالا اپنایا ہوا ہے اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہنے کے لئے رکشے سجا دئیے گئے ہیں، 

معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔

رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے کو انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھئے: برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان میں صبح کا آغاز کیسے کیا؟ اہم خبر نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

برطانوی شاہی جوڑے نے ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا جہاں کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا، شاہی جوڑے نے کالج کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا۔

 

 

install suchtv android app on google app store