دو بڑے خلیجی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کیلئے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

  • اپ ڈیٹ:
 وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

دو بڑے خلیجی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان محالحت کے اگلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔


دو مسلم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کی کوششیں تیز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان دورہ تہران سے واپسی کے بعد اب ریاض کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ سمیت دیگر حکام بھی سعودی عرب گئے ہیں اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کا تیسرا دورہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store