مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا تہلکہ خیز بیان جے یو آئی کے حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی تفصیلات اس خبر میں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ ابھی تک کچھ نہیں پتہ کہ دھرنا ہے یا نہیں، روڈ میپ ایک دو دن میں سامنے آجائے گا۔


میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر نے کہا کہ 500 لوگوں کی گرفتاری کی خواہش رکھنے والے خود فاشسٹ ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی کنٹینر سے کی گئی تقاریر بھی ان کے احتساب کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملکی ترقی کو بیک گیئر لگا دیا ہے

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں نواز شریف کے دیے گئے روڈ میپ کے مطابق بھرپور شرکت کرے گی۔

مسلم لیگ ن کا وفد آج مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرے گا، جس میں نواز شریف کے خط اور ہدایات کی روشنی میں جے یو آئی ف کے سربراہ سے گفتگو ہوگی۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لئے احسن اقبال کی سربراہی میں 3 رکنی وفد تشکیل دیا ہے، جس میں امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store