حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کونسے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر لیا جانیے اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کمرکس لی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدف دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف) کے مارچ کے حامی ن لیگی ارکان سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ان لیگی ارکان سے رابطوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store