وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کا بڑا اعلان، پورے اسلامی دنیا میں دونوں کو سراہا جانیے لگا

  • اپ ڈیٹ:
ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات فائل فوٹو ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ وہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔


حسن روحانی نے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، یمن میں جنگ بند اورعوام کی مدد کی جائے، خیر سگالی جذبے کے جواب میں خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا، اگر کوئی ملک سمجھتا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے بدلے کوئی کارروائی نہیں ہو گی تو وہ غلطی پر ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے اور مذاکرات کرنے کا اشارہ دے دیا، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پیش کش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان اور ایران برادر دونوں پڑوسی اور دوست ملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ایران پر امریکی پابندیوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ ایرانی تیل برادر جہاز پر حملے سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کیاہے۔ان کا کہناتھا کہ حالیہ واقعات خصوصا خلیج فارس اور دیگر معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ خیر سگالی جذبے کے جواب میں خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا ، پاکستان اور ایران سمجھتے ہیں کہ علاقائی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں جوہری ڈیل سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store