وردی پہنے اے ایس پی جعلی نکل آیا، کیسے اور کس کو پتا چلا کہ یہ پولیس آفیسر ہے ہی نہیں؟ حیران کن خبر آگئی

  • اپ ڈیٹ:
جعلی پولیس آفیسر فائل فوٹو جعلی پولیس آفیسر

جعلی اے ایس پی کو گرفتار کر کے وردی بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف چالیس کروڑ روپے فراڈ کر کے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنڈوالہ یار کے زمیندار عبدالرزاق دل نے تھانہ بی سیکشن پر مقدمہ درج کروایا کہ فاروق بہرانی نامی شخص خود کو اے ایس پی ظاہر کرتا ہے اور کہتا ہے بلوچستان میں اس کی پوسٹنگ ہے جس پر ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کی اجازت سےسی آئی اے اور بی سیکشن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے جعلی وردی برآمد کر لی،ملزم فاروق بہرانی خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store