ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، مگر جن لوگوں کی رائے دھرنے میں شامل نا ہونے کی تھی وہ بھی بڑی مضبوط تھی، محمد زبیر نے انکشاف کر دیا

محمد زبیر فائل فوٹو محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ن لیگ کے رہنماﺅں کی اکثریت دھرنے کے حق میں تھی لیکن جن لوگوں کی رائے تھی کہ دھرنے میں شامل نہیں ہونا چاہئے تو ان کے بھی رائے بڑی مضبوط تھی۔

محمد زبیر نے کہا ہے کہ اصولی طور پر فیصلہ ہوگیا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل ہونگے۔ ہم نے ہر شہر میں ان کے ساتھ ملناہے ۔ انہوں نے کہا ن لیگ میں تین اجلاس ہوئے اور سب کی رائے لی گئی۔  رہنماﺅں کی اکثریت دھرنے کے حق میں تھی لیکن جن لوگوں کی رائے تھی کہ دھرنے میں شامل نہیں ہونا چاہئے تو ان کے بھی رائے بڑی مضبوط تھی۔ اسی فیصد لو گ دھرنے کے حق میں تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ایشوز پر رہنماﺅں کی رائے مختلف ہوتی ہے۔ نواز شریف نے ساری دنیا کے سامنے بتادیا کہ ن لیگ دھرنے میں شامل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ ہوا نہیں ہے اور وزرا کی گھبراہٹ دیکھی نہ جارہی اور جیسے جیسے دن گزرتے جائیں گے یہ گھبراہٹ مزید زیاد ہ ہوتی جائیگی۔

install suchtv android app on google app store