بلیاں وہ بھی تین لاکھ مالیت کی، غائب ہوئی تو شہری نے وزیر اعظم عمران خان کو شکایت کر دی، پھر کیا ہوا؟ جانیے اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
مسافر کی بلی غائب فائل فوٹو مسافر کی بلی غائب

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کی بلی غائب ہو گئی جس پر اس نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت لگا دی ۔

مسافر سعودی عرب سے دو بلیوں کے ساتھ لاہور پہنچا تھا جہاں ائیر پورٹ پر اس کی ایک بلی غائب ہو گئی ۔ مسافر نے ائیر پورٹ عملے کی جانب سے معاملے کی شنوائی نہ ہونے پر شہری نے وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ تین لاکھ مالیت کی دو بلیاں لے کر آیا تھا جن میں سے ایک سفید جبکہ دوسری سیاہ رنگ کی تھی۔  لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر عملے نے مبینہ طور پر پنچرہ توڑ کے ایک بلی غائب کردی ہے۔ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہونے کے بعد حکام نے لاہور ائیرپورٹ مینیجر کو فوری مسافر کی بلی ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردئیے۔

 

install suchtv android app on google app store