وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے حلقے کا دورہ پڑا بہت ہی مہنگا، علاقہ مکینوں کا احتجاج، ماضی کے وعدے یاد دلا دیئے

  • اپ ڈیٹ:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑگیا اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ترقیاتی کام نہ ہونے کے وعدے یاد دلاتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق قریشی کا کہنا تھاکہ تیرہ ماہ میں وزیراعظم عمران خان نے مشکل کام کیے۔ آہستہ آہستہ مسائل حل ہوں گے۔  جہانگیر ترین سے اب کوئی اختلاف نہیں، معاملات کو دفن کرکے ہی حج پر گئے تھے۔  کچھ بھی نہیں ہونے والا، سی پیک ٹو میں جلد کام کا آغاز ہوگا۔ منفی باتیں کہنے والے لوگوں کو جلد منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دو اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے سعودی عرب اور ایران کادورہ کررہے ہیں۔

مقامی ہال میں تقریب سے قبل مقامی لوگوں نے ترقیاتی کام جلد مکمل نہ ہونے پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کا حق انہیں دیا جائے ، جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت این اے 156میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کے ٹینڈر منظور کیے۔ اگر صوبائی نشست سے بھی وہ جیتتے تو حالات مختلف ہوتے۔ ان کی تقریر کے دوران ہی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے او ر بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ جس پر شاہ محمود قریشی کھانا کھائے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے ۔

install suchtv android app on google app store