کیا شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟ ملک کی سیاسی صورتحال میں ہلچل

  • اپ ڈیٹ:
مسلم لیگ ن صدر  شہباز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف

 مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے سوال اُٹھایا کہ کیا شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟


 

نجم سیٹھی کے اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر کئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ ٹویٹر صارفین نے مسلم لیگ ن میں ہونے والے اختلافات کے حوالے سے بھی کئی سوالات اُٹھا دئے۔
کچھ دیر قبل صحافی طارق متین نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ایک دھماکہ خیز خبر آنے کو ہے۔ بڑا دھماکہ

 

جس کے بعد ٹویٹر صارفین نے نجم سیٹھی اور طارق متین کے اس ٹویٹ کو آپس میں لنکڈ قرار دے دیا۔ ٹویٹر پر شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں پر کئی تبصرے ہو رہے ہیں۔

ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ممکنہ استعفے کی وجہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا نواز شریف کا فیصلہ ہو سکتا ہے جس کی شہباز شریف نے سختی سے مخالفت کی تھی ۔

یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف نے کمر میں تکلیف کا کہہ کر نواز شریف سے جیل میں ہونے والی ملاقات مؤخر کر دی تھی۔ یہی نہیں احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی شہباز شریف کہیں نظر نہیں آئے۔

اب سے کچھ دیر قبل لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں بھی مولانا کے دھرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیا کہ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ احسن اقبال کی قیادت میں لیگی کارکنان مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوں گے جبکہ شہباز شریف صرف لاہور میں ن لیگ کی ریلی کی قیادت کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عین ممکن ہے کہ شہباز شریف پارٹی صدارت سے مستعفی ہو جائیں۔

install suchtv android app on google app store