شاہ محمود قریشی کا جہانگیر ترین کے حوالے سے تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا، شاہ محمود نے آخر ایسا کیا کیوں؟ جان لیں اس خبر میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے اپنے اختلافات ختم کرنے کا اقرار کر لیا۔ فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے اپنے اختلافات ختم کرنے کا اقرار کر لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے اپنے اختلافات ختم کرنے کا اقرار کر لیا۔

ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حج پر جانے سے پہلے جہانگیر ترین سے اختلافات ختم کردئیے تھے جہانگیر ترین سے کہا تھا جو بھی عداوت تھی ختم کر کے جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے لیے میرا دل صاف ہے جہانگیر ترین اور چودھری سرور سے میرے کوئی اختلافات نہیں ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں ان کومزیدمضبوط کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین سے متعلق بیان دیا تھا کہ جو لوگ عدالت کی جانب سے نا اہل ہوں انہیں وزیراعظم کے ساتھ میٹنگز میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store