عمران فاروق قتل کیس: اہم پیشرفت سامنے آگئی، عدالت نے کسے کرلیا طلب؟ آگئی بڑی خبر

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس فائل فوٹو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین برطانوی گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے چھ نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ‏عمران فاروق قتل کی ویڈیو، آلہ قتل، اور فرانزک رپورٹس سمیت برطانوی حکومت سے حاصل کیے گئے شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کئے گئے۔

پراسکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ضمنی چالان کے مطابق 23 گواہان بیان قلمبند کروانا چاہتے ہیں۔ تین گواہان ذاتی حیثیت میں جبکہ 20 گواہان ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروائیں گے۔

عدالت نے گواہان کو ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے تینوں افسران 6 نومبر کو عدالت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کروائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store