پھیلایا کراچی میں اشتعال، ہوا لندن میں گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
بانی ایم کیوایم الطاف حسین فائل فوٹو بانی ایم کیوایم الطاف حسین

بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو لند ن میں گرفتار کر لیا گیا بانی ایم کیوایم کو لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیشی پر گرفتار کیا گیا ان پر 22 اگست 2016 کو نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام تھا۔

نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ضمانت ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم تیسری بار لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔

ذرائع کے مطابق لندن پولیس نےبانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کا مشورہ دیا تھا تاہم جوابات نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر فرد جرم عائد کی ہے۔

بعدازاں الطاف حسین کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائیں گے، ان سے گھر کا ایڈریس پوچھیں گے جس کے بعد گرفتاری یا ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکلاء کو آج فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ تھا جس کے باعث ان کی ضمانت کے کاغذ پہلے سے ہی تیار کرلیے گئے تھے۔

ذرائع کےمطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے، لندن پولیس نے انہیں رواں برس 11 جون کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store