تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد، حقائق سامنے آگئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا، باغی رہنما کا دعویٰ

حقائق سامنے آگئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا، باغی رہنما کا دعویٰ فائل فوٹو حقائق سامنے آگئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا، باغی رہنما کا دعویٰ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں جن پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے، پی ٹی آئی چودہ اکتوبر کواسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے باغی رہنما اور درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ الحمد اللہ آج بھی پی ٹی آئی کی چاروں درخواستوں کوالیکشن کمیشن نے مسترد کردیاہے، الیکشن کمیشن نےحکم جاری کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 14 اکتوبر کو دوبارہ ہو گا، پی ٹی آئی نے پہلے بھی درخواست دی کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھا جائے، پی ٹی آئی کے اعتراضات درخواستیں تاخیری حربے ہیں جو کیس سے بھاگنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے مجھے کیس سے الگ کرکے اپنے نتائج حاصل کر سکیں گے، کارروائی خفیہ رکھنے کا عمل سمجھ سے بالاتر ہے، حقائق سامنے آگئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا، لوگوں کوپتہ چلےگا اس فنڈنگ کے پیچھےکون ہے۔

install suchtv android app on google app store