جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کو ملی بڑی کامیابی، قومی خزانہ مالا مال

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی فائل فوٹو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، نیب راولپنڈی نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑ کی اراضی ملزمان سے واپس لے لی، اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے وصول ہوئے۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی، ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی، ملزمان حماد شاہد، عبدالغنی، طارق بیگ، محمد اقبال سے ریکوری کی گئی، پلی بارگین کرنے والوں محمد توصیف، عامر اور سراج شاہد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42ملزمان گرفتار ہیں۔

install suchtv android app on google app store