کیا پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرے گی؟ آصف زرداری نے صحافی کو ایسا جواب دیا کہ مولانا پہ سکتہ طاری

سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری

احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف علی زرداری اور فریال تالپور پیش ہوئے تاہم اس موقع پر صحافیوں نے سابق صدر سے سوالا ت بھی کیے۔

صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا فضل الرحمان اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرے گی؟ سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی حمایت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں آج کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر تاخیر سے پہنچے جس پر نیب پراسیکیوٹر اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے برہمی کا اظہار کیا اور جج نے ہدایت کی کہ آپ صبح پہلے رپورٹ کیا کریں۔ سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store