ملا برادر کو کس کے کہنے پر گرفتار اور رہا کیا گیا ؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

  • اپ ڈیٹ:
 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود فائل فوٹو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ملا برادر کو امریکنوں کے کہنے پر گرفتار کیا گیا اور امریکنوں کے کہنے پر رہا کردیا گیا ، یہ ساری چیزیں ہوتی رہتی ہیں لیکن بنیادی چیز یہ ہے کہ افغان عمل میں پاکستان کا ایک بنیادی کردار ہے ۔

شفقت محمود نے کہا کہ ملا برادر کو امریکنوں کے کہنے پر گرفتار کیا گیا اور امریکنوں کے کہنے پر رہا کردیا گیا ، یہ ساری چیزیں ہوتی رہتی ہیں لیکن بنیادی چیز یہ ہے کہ افغان عمل میں پاکستان کا ایک بنیادی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کررہے ہیں کہ افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے اور پہلی حکومتیں یہ ثابت نہیں کرسکیں، اس خطے میں پاکستان کا بہت کلیدی کردار ہے ۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نائن الیون کے بعد ہی کہا تھا کہ جنگ مسائل کاحل نہیں ہے، اس وقت زلمے خلیل زاد اسلام آباد میں موجود ہیںاور طالبان بھی اسلام آباد آئے ہیں جس سے لگتاہے کہ تمام پارٹیاں امن چاہتی ہیں اور مذاکرات سب کے فائدے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روسی صدر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ۔

install suchtv android app on google app store