میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردارادا کررہے ہیں: نیول چیف

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی فائل فوٹو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ رواں برس ورلڈ میری ٹائم ڈے کا تھیم میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختاربنانا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندری وسائل کے بھرپور استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ہر سال میری ٹائم ڈے ایک خاص تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ رواں برس ورلڈ میری ٹائم ڈے کا موضوع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختاربنانا ہے ۔ اس کا مقصد صنفی مساوات کے بارے میں آگاہی دینا ہے کیونکہ عالمی میری ٹائم کمیونٹی کی محفوظ، صاف اور مستحکم جہاز رانی کی کاوش میں خواتین کی خودمختاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

پاکستان اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم ارگنائزیشن کا ایک متحرک رکن ہے۔ تاہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جن میں سمندری تجارت کو محفوظ تر بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس سے سمندر کے قدرتی ماحول کو ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے طریقوں کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہےکہ پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے۔ خواتین کی میری ٹائم شعبہ جات میں دلچسپی ہمارے میری ٹائم پوٹینشل سے دیرپا فوائد کے حصول میں مددگار ہے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل کی حامل ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی اور 2,90,000 مربع کلو میٹر سے زائد سمندری علاقہ سے نوازا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے پاکستان میں میری ٹائم سر گرمیوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گا۔

install suchtv android app on google app store