عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت بن گئے فائل فوٹو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت بن گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت بن گئے،امریکی صدر ٹرمپ کے بعد وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ فالو کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان گوگل پر سرچ کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا بے خوفی سے بلا تفریق مظلوموں اور مجبوروں کا حامی ہونے کا ذکر کرنا دنیا کو بھا گیا۔

گوگل پر سرچ کیے جانے والے لیڈروں کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا اور وزیراعظم عمران خان گوگل پر سرچ کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک لیڈروں میں سے گوگل پر سرچ کیے جانے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پانچواں نمبر ہے۔

install suchtv android app on google app store