عمران خان کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات میں مسلم مخالف جذبات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی۔ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان اِن دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں۔

اس دوران وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترک صدر طیب اردوان، ایرانی صدر حسن روحانی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ایتھوپیا کی صدر سمیت کئی سربراہان مملکت سے مل چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کیوی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اسلام اور مسلم مخالف جذبات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے وزیراعظم نیوزی لینڈ کو مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی ابتر حالت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھتے ہی بہت بڑا بحران منظر عام پر آئے گا۔

وزیراعظم نے رواں سال نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملوں کے بعد جیسنڈا آرڈرن کی قیادت کے اقدامات کو سراہا۔

یاد رہے کہ رواں سال 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ان حملوں کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی تھی۔

اس دوران وزیراعظم آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے اظہار تعزیت کیلئے سیاہ دوپٹا بھِی سر پر اوڑھا تھا۔

install suchtv android app on google app store