پی آئی اے فلائٹ کچن میں کیا کچھ ہوتا ہے کس نے بھانڈا پھوڑ دیا جانیے اس خبر میں

وفاقی آڈیٹرجنرل نے پی آئی اے فلائٹ کچن کا آڈٹ رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ فائل فوٹو وفاقی آڈیٹرجنرل نے پی آئی اے فلائٹ کچن کا آڈٹ رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔

وفاقی آڈیٹرجنرل نے پی آئی اے فلائٹ کچن کا آڈٹ رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔  آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے نے10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا ہے۔


قومی ایئرلائن نے جتنا کھانا ضائع کیا وہ 5 لاکھ 14 ہزار554 افراد کے لیے کافی تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ذمہ داروں کی غیر ذمہ داریوں کا کو آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ریکھا جا سکتا ہے۔
آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے جتنا کھانا ضائع کیا وہ 5 لاکھ 14 ہزار554 افراد کے لیے کافی تھا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے2013ء میں ایک کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار روپے کا کھانا ضائع کیا تھا۔


یہ کھانا ایک لاکھ 56 ہزار564 افراد کا پیٹ بھرسکتا تھا۔

اسی طرح آڈٹ رپورٹ مزید بتایا گیا کہ 2014ء میں 2 کروڑ27 لاکھ 61 ہزار245 روپے کا کھانا ضائع کیا گیا۔ 2014ء میں ضائع ہونے والاکھانا ایک لاکھ 50 ہزار265 مسافروں کے لیے پکایا گیا۔ 2015ء میں 3 کروڑ6 لاکھ 62 ہزار کا کھانا کسی کے پیٹ میں نہ جاسکا۔ 2015ء میں ضائع ہونے والا کھانا 2 لاکھ 7 ہزار365 افراد کا پیٹ بھرسکتا تھا۔

اسی طرح پی آئی اے لاہورانتظامیہ نے 3 کروڑ40 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کیا۔
دوسری جانب پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے روک دیا ۔ فضائی میزبان اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اپ کردیتے تھے۔ فضائی میزبانوں کودوران ڈیوٹی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کرنے کا مقصد کام کی رفتار کو بہتر بنانا ہے۔

 

فضائی میزبان پابندی سے قبل دوران ڈیوٹی کی مختلف ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کردیتے تھے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ منع کرنے سے فضائی میزبان دوران ڈیوٹی بہتر فضائی سروس دے سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store