صدر مملکت بھی یوٹرن کے حامی، آخر کیوں وجہ بھی بتا دیا

صدر مملکت بھی یوٹرن کے حامی، آخر کیوں وجہ بھی بتا دیا فائل فوٹو صدر مملکت بھی یوٹرن کے حامی، آخر کیوں وجہ بھی بتا دیا

صدر عار ف علوی نے کہاہے کہ اگر آدمی اپنے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کررہاتو یوٹرن لے سکتا ہے، آگے دیوار آجائے تو وہ راستہ بدلے کر آگے بڑھ سکتا ہے۔

جی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اگر آدمی اپنے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کررہاتو یوٹرن لے سکتا ہے ۔ آگے دیوار آجائے تو وہ راستہ بدلے کر آگے بڑھ سکتا ہے ،زندگی میں سب سے بڑھ کر جومیرا شوق رہاہے ، وہ کتابیں پڑھنا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ میں بے چین انسان ہوں جو اپنی زندگی میں تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں، اس لئے جماعت اسلامی کو چھوڑ کر تحریک انصا ف میں شامل ہوا ۔

ان کا مزید کہنا تھا بطور صدر کوئی ایسا ورثہ نہیں چھوڑناچاہتا ، ورثہ بڑے آدمیوں کا ہوتاہے میں تو ایک چھوٹا آدمی ہوں ، میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان میں لوگوں کی تکالیف کم ہوں ۔

install suchtv android app on google app store