نیب کا زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا زیرالتوا  مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو نیب کا زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے، گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، 22 ماہ کے دوران 600 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کرائے گئے اور بدعنوان عناصر کو احتساب عدالتوں سے سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے اربوں روپے برآمد کرکے متاثرین کو دیے گئے جبکہ مضاربہ اور مشارقہ اسکینڈلز کے مقدمات کے 43 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سربراہ قومی احتساب بیورو کے مطابق مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایات کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب کے اس وقت 1210 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر التواء ہیں، بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی پر سروے میں 59 فیصد عوام نے نیب پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store