ایران جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری آگئی، نئی حکمت عملی تیار

ایران جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری آگئی ہے فائل فوٹو ایران جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری آگئی ہے

پاکستان اور ایرانی حکام نے ایران میں مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 'ہفتے کے روز تفتان میں ایف سی آفیسرز میس میں اجلاس منعقد کیا گیا جہاں دالبندین کے اسسٹنٹ کمشنر حبیب ناصر نے چاغی کے ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی میں ان کی نمائندگی کی اور پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ ایرانی وفد میں ایرانی شہر میرجاوے کے سینیئر سرحدی حکام کرنل حیدر مریدی نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں اطراف کے سیکیورٹی فورسز کے افسران، کسٹمز اور امیگریشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں تفتان اور میرجاوے سرحد پر 20 خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں جہاں زائرین کو علیحدہ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جانب سے ایک ترجمان کو مختص کیا جائے گا اور پاکستان اور ایرانی حکام کے درمیان زائرین سے متعلق امور کے حل کے لیے رابطہ کرے گا۔

پاکستانی حکام نے مطالبہ کیا کہ جن زائرین کے سفر کے دوران مطلوبہ دستاویزات گم ہوجاتے ہیں انہیں ایمرجنسی سفری دستاویزات فراہم کیے جائے۔
ایرانی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بہتر بسیں اور ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ بھی اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے کسٹمز حکام موجود ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store