ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کونسی اہم بات کہہ دی؟ ڈیموکریٹک رہنما طاہر نے بتادیا

وزیر اعظم عمران خان اور ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید

ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اورعمران خان میں ملاقات سے باہمی دوستی مستحکم ہوگی۔

ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا مشن کشمیر دورہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان میں ملاقات بہت اہم ہوگی، ٹرمپ کہہ چکے ہیں عمران خان میرے دوست ہیں۔

ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ اور عمران خان میں ملاقات سے باہمی دوستی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پُراثرہوگی، وزیراعظم عمران خان کا پیغام بہت دور تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پوری دنیا کو کشمیر کا معاملہ سمجھانے کے لیے پُرعزم ہیں، 30 سالوں میں کبھی امریکا میں ایسا جوش نہیں دیکھا، بہت جلد کچھ ارکان کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store