شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو ایسا پیغام کیوں دیا کہ گرم جگہ پر پاوں نہ رکھیں، ورنہ؟ کیا ہو گا جان سکیں گے اس خبر میں

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہماری حکومت کے خلاف بہت زہریلا پراپیگنڈا ہو رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ان کا مقصد کچھ اور ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ان کا مقصد کچھ اور ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چل سکتے، پہلے کہہ چکا ہوں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چلے گی۔ عبدالغفور حیدری کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ گرم جگہ پر پاوَں نہ رکھیں، پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، کہا جا رہا ہے سی پیک “پیک” ہو گیا ہے، انشااللہ سی پیک ایم ایل ون بنے گا، سی پیک عمران خان کے دور میں مکمل ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف بہت زہریلا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیر کا کیس بہت طریقے سے آگے جائے گا، سلامتی کونسل میں 52 سال بعد کشمیر کا مسئلہ عمران خان لے کر گئے، جنگ کا فیصلہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو کرنا ہے، پاکستان پر حملہ ہوا تو پاک فوج تیار ہے، کسی نے حملہ کیا تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ سیاست اور جنگ میں اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے، کشمیر کے اندر سےتحریک اٹھے گی، پتھر استعمال کرنے والے اب کچھ اور استعمال کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ظفر اللہ جمالی کو اس لیے ہٹایا گیا وہ امریکا سے ون آن ون ملاقات کر رہے تھے، نواز شریف نے بھی جاتی عمرا میں مودی سے ون آن ون ملاقات کی، یہ وقت بھی آ سکتا ہے کہ لندن میں گرفتاریاں ہوں اور انہیں پاکستان لایا جائے۔ شہبازشریف کی سیاست امتحان میں ہے، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے بڑے حامی ہیں، ان میں لچک ہے جب کہ نواز شریف ضد کی وجہ سے معاملات خراب کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store