مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کیا اقدامات کرے گی، فردوس عاشق نے سب بتا دیا

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کیا اقدامات کرے گی، فردوس عاشق نے سب بتا دیا فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کیا اقدامات کرے گی، فردوس عاشق نے سب بتا دیا

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کشمیر کمیٹی کا سابق چیئر مین سو سو روپے کا چندا ان کے آزادی مارچ کیلئے اکٹھا کررہاہے جو کرپشن کے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں،فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت وقت کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا سابق چیئر مین سو سو روپے کا چندا ان کے آزادی مارچ کیلئے اکٹھا کررہاہے جو کرپشن کے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں اورعوام نے ان کو مسترد کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا دھرنا دینا اور احتجاج کرنا ، ان کا بنیاد ی حق ہے لیکن ہر کام کوکرنے کا ایک وقت ہوتاہے ،کیا مولانا نے دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں کوئی درخواست دائر کی ہے؟ سیاسی تحریکیں چلتی رہتی ہیں اور یہ مولانا فضل الرحمان کا حق ہے ، ہمیںآزادی مارچ پر کوئی تحفظات نہیں ہیں لیکن اس وقت پاکستان کیلئے سب سے اہم مسئلہ کشمیر کاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت وقت کے مطابق فیصلے کرے گی کیونکہ کبھی مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کا سہارا ڈھونڈا تلاش کرتے ہیں اور کبھی ن لیگ کا کندھا تلاش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ پہلے مولانا فضل الرحمان نے عوام کو اسلام کے نام پر گمراہ کیا اور لوگوں کوکہتے رہے کہ جو کتاب کو مانتاہے وہ کتاب کوووٹ دے ۔

install suchtv android app on google app store